دبئی :نیو یارک اسٹرائیکرز مالک ساگر کھنہ نے ابوظبی ٹی 10 ٹورنامنٹ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور پاکستانی اسٹار آصف علی کی خاص طور پر تعریف کرتے ہوئے ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ہے۔ آصف علی اور کپتان کیرون پولارڈ کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے اسٹرائیکرز کو گلیڈی ایٹرز پر فتح دلائی تھی۔کھلاڑیوں کی شاندار خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ساگر نے کہا کہ آصف علی اور کپتان کیرون پولارڈ کے درمیان زبردست شراکت داری ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے جنہیں ہم بہت احتیاط سے چنا تھا۔ ان کی شراکت فائنل میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھی انہوں نے ٹیم کی غیرمعمولی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جیت ہمارے کھلاڑیوں کے غیر متزلزل عزم، محنت اور غیر معمولی مہارت کی عکاسی کرتی ہے۔ اس جیت نے نہ صرف ٹیم کی کارکردگی میں ایک شاندار ٹرافی کا اضافہ کیا ہے بلکہ ٹی 10 کرکٹ کی دنیا کو نئی جذبہ بھی دیا ہے ۔
Trending
- کچی رسیدوں کے اجراء پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر لاکھوں روپے جرمانہ ہو گا
- راولپنڈی؛ منشیات کے عادی افراد نے جھگڑے کے دوران شہری کو آگ لگا دی
- ایران عمان معاہدہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
- میر رضا قتل کیس میں پورا سسٹم کمپرومائزڈ تھا، دوبارہ مک مکا ہو سکتا ہے، خواجہ آصف
- قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈ روانہ ہو گئی
- آئی جی آزاد کشمیر نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم ایجنڈا بے نقاب کردیا
- ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن: پاکستان کے عمیر عارف انڈر 17 چیمپیئن بن گئے
- علی پور: مسجد میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، امام گرفتار
- Thousands of people arrived at the church to witness Ronaldo’s wedding, only to be left astonished upon seeing the groom.
- وارث شاہ کے مزار پر ہیریٹیج اینڈ کلچرل گیلری قائم