دبئی: ٹینس بال کرکٹ میں باقاعدگی سے حصہ لینے والے محمد جواد اللہ پروفیشنل کرکٹ سرکٹ میں اس وقت تک ایک اجنبی شخصیت تھے جب تک انہوں نے اپریل 2022 میں متحدہ عرب امارات کی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ رابن سنگھ کی نگرانی میں منعقدہ ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ فار بولرز میں حصہ نہیں لیا۔
انہوں نے 2023 میں متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیم کے لئے ون ڈے اور ٹی 20 دونوں میچوں میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کا سہرا ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے تجربے کو قرار دیا ہے۔ کیونکہ انہوں نے بغیر کسی تجربے کے ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ جب پہلی مجھے زیادہ سے زیادہ میچ کھیلنے کا موقع ملا تو اس سے نہ صرف میرا اعتماد بڑھا بلکہ اس تجربے نے مجھے ون ڈے اور ٹی 20 دونوں میں متحدہ عرب امارات کے لئے کھیلنے کا موقع دیا۔
۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایل ٹی 20 ایک بہت بڑا ٹورنامنٹ ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے پہلے ایڈیشن کے لئے شارجہ واریئرز نے منتخب کیا تھا۔
آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے لئے شارجہ واریئرز نے محمد جواد اللہ برقرار رکھا وہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں اسی فرنچائز کا حصہ تھے۔
Trending
- کترینہ کیف کی والدہ گاؤں میں مشکل زندگی گزارنے پر کیوں مجبور؟ وجہ جانیے
- قرض پروگرام کی اگلی قسط، آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا
- ملکی ایئرپورٹس پر مسافروں کو ناقص سہولیات کی فراہمی پر ایئرلائنز کیخلاف ایکشن
- وسط مدتی انتخابات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ممکن ہے، امریکی صدر
- شنگھائی میں 48ویں ورلڈ سکلز مقابلے کا آغاز
- بیجنگ ثقافتی فورم 2026 کا افتتاح
- چین امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا عملی راستہ تعمیری تزویراتی استحکام ہے ، چینی میڈیا
- چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ آبادی 270 ملین تک پہنچ گئی، چینی وزارت تعلیم
- چین کی بیرونی براہِ راست سرمایہ کاری میں 11.1 فیصد کا اضافہ
- مارک ووڈ کا 36 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان