لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد محکمہ اسکولز اور کالجز نے چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ 9 جنوری تک اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پنجاب بھر میں اسکولر اور کالجز اب 10 جنوری کو کھلیں گے۔
سخت سردی اور دھند کے پیش نظر پنجاب حکومت نے چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا، اس سے پہلے یکم جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، موسم کی شدت کی وجہ سے شہری احتیاط کریں۔
نوٹیفکیشن کے بعد طلبا و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
Trending
- حکومتی ہدف اور آئی ایم ایف تخمینے سے 100ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول
- سوات؛ گاڑی بریک فیل ہونے سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق
- ڈارون ٹیسٹ: مچل اسٹارک اور مہدی حسن کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل
- رواں مالی سال 2027 میں معاشی نمو 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- روسی صدر کا یومِ آزادی پر تہنیتی پیغام، پاکستانی قیادت اور قوم کو مبارکباد
- اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
- ملکی معیشت میں بہتری، پرائمری سرپلس 26 سال کی بلند ترین سطح پر
- شوہر نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا
- پاکستان ویمنز ٹیم کی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں رسائی
- جشن آزادی کے موقع پر ایکسپورٹرز کے لیے مارکیٹ انٹیلی جنس اینڈ ٹریڈ سپورٹ سسٹم کا افتتاح