بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے مرکزی بینک کے متعلقہ حکام کے مطابق نجی کاروباری اداروں کے لئے قرضوں کے تناسب میں بتدریج اضافہ کیا جائےگا اور اہم شعبوں میں نجی کاروباری اداروں کو زیادہ قرضوں کی فراہمی ضروری ہے۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین میں نجی معیشت کی ترقی کے لئے مالیاتی معاونت کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔چین کے مرکزی بینک نے فنڈز کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے لئے چھوٹے اور مائیکرو لون سپورٹ ٹولز بنائے ہیں۔ نومبر 2023 کے اختتام تک چین میں نجی اداروں کے لیے قرضوں کا حجم 41.2 ٹریلین یوآن رہا، جو سال بہ سال 10.4 فیصد کا اضافہ تھا، اور چھوٹے اور مائیکرو کاروباری اداروں کے قرضوں کا حجم 28.9 ٹریلین یوآن رہا، جس کی اوسط سالانہ شرح نمو گزشتہ پانچ سالوں میں 25 فیصد سے زیادہ رہی۔ بانڈز مارکیٹ کے لحاظ سے ، چین نے نجی کاروباری اداروں کے لئے بانڈ فنانسنگ سپورٹ ٹولز بنائے ہیں ، جس سے 140 نجی کاروباری اداروں کو 243.8 بلین یوآن کے بانڈز جاری کرنے میں مدد ملی ہے۔
اگلے مرحلے میں ،چین کا مرکزی بینک نجی معیشت کے لئے مالیاتی خدمات کی درستگی اور کارکردگی کو بہتر بنائے گا۔
Trending
- آئی پی ایل: راجستھان رائلز کے مینجر کو شوکاز دے دیا گیا، تحقیقات کا آغاز
- پاکستانی سینما کی بحالی: فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کی باکس آفس پر دھوم اور بدلتے رجحانات
- ہرمز ناکہ بندی، خام تیل 101 ڈالر فی بیرل سےتجاوز کرگیا
- ایران کی سب سے بڑی کام یابی
- آئی سی سی کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
- عاصم اظہر کا لائیو کنسرٹ میں اپنی شادی کا اعلان، کیا دلہن ہانیہ عامر ہیں؟
- 18 سالہ اسپرنٹر نے یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- Katy Perry and Justin Trudeau closeness deepened Romantic Coachella videos go viral
- انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے پانچویں دن چار میچز کھیلے گئے
- Actress Tanya Chatterjee leaks Yuzvendra Chahal’s private message