لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کے حوالےسے غور کیا گیا۔
اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ صرف اپنی ذات کی حد تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ قبول نہیں،ہمارے دیگر امیدوار وں کے مقابلے میں نون لیگ نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں لہذاپارٹی کے قائد اور دیگر رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کی نظر نہیں ہونے دیں گے اور نون لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ ن لیگ گجرات سے بھی میرے اور میرے بھائی چوہدری شافع حسین کے خلاف اپنے نامزد کردہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیں۔ ہم نے جن امیدواروں سے عہد کیا وہ ہمارے ساتھ ہیں اور اگر ن لیگ انکا مقابلہ کرے گی تو ہم بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسی صف میں کھڑے ہونے کو ترجیح دیں گے۔ہم بنا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مقابلے کے لیےتیار ہیں۔
Trending
- 571 وکٹیں لینے والے نیتھن لائن کا مستقبل خطرے میں آگیا، سلیکٹرز پریشان
- چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا
- کراچی میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے برآمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- ٹیسٹ رینکنگ: مچل اسٹارک نے جسپریت بمراہ سے پہلی پوزیشن چھین لی
- اشنا شاہ اور حمزہ امین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے بیٹے کی تصاویر شیئر کر دیں
- لیاؤچھینگ سے گوادر تک: گدھوں کی صنعت چین -پاکستان زرعی تعاون کو فروغ دے رہی ہے
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
- جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہر
- فلم کی شوٹنگ جاری، رجب بٹ امر خان کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نظر آگئے