بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تائیوان کے انتخابات سے متعلق کیے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹیٹ کونسل کے دفترِ امور تائیوان کے ترجمان نے تائیوان میں انتخابی نتائج پر تبصرہ کیا ہے۔ تائیوان کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ تائیوان کی صورتِ حال میں کیسی بھی تبدیلی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاہے ، بنیادی حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے، چینی حکومت کا ایک چین کے اصول کو برقرار رکھنے، “تائیوان کی علیحدگی پسندی ” کی مخالفت کرنے، “دو چین” اور “ایک چین، ایک تائیوان” کی مخالفت کرنے کا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا نہ ہی بین الاقوامی برادری کا ایک چین کے اصول کو برقرار رکھنے والے عمومی اتفاق رائے اور اس کا مستحکم نمونہ تبدیل ہوگا۔ ایک چین کا اصول آبنائے تائیوان میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی بنیاد ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بین الاقوامی برادری ایک چین کے اصول کو برقرار رکھے گی، “تائیوان کی علیحدگی پسند” سرگرمیوں کے خلاف چینی عوام کی مخالفت کو سمجھے گی اور قومی اتحاد کے منصفانہ مقصد کو مکمل کرنے کے لیے چین کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔
Trending
- معاشی نمو کی رفتار پر کابینہ کے 2 ارکان کے مختلف موقف
- پٹرول مہنگا، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی
- پیٹرول سستا، ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا
- سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی
- 10 روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کی افواہیں بےبنیاد ہیں، اسٹیٹ بنک
- یورو نوٹس کی رقم ملنے سے ملکی زر مبادلہ ذخائر بڑھ گئے
- زمبابوے کے بلے باز برینڈن ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- سی پیک منصوبہ پاکستانی خواتین کو رکاوٹیں توڑنے اور نئی پیشہ ورانہ بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کر رہا ہے
- چین پاکستان مشترکہ تربیتی مرکز پاکستان میں نئی توانائی کی گاڑیوں کے شعبے کے لیے ہنرمند افراد کی تیاری میں کوشاں
- چین کا یمن کے تمام فریقوں سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ