لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی آج 12 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محض 9 برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم رندھاوا 2 فروری 1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کر کے عالمی شہرت حاصل کی۔
ارفع کریم رندھاوا کو دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس نے ذاتی مہمان بنا کر امریکا آنے کی دعوت دی اور مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کروایا۔
ارفع کریم رندھاوا اس وقت دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن چکی تھیں، انھیں کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ارفع کریم کو 22 دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور 14 جنوری 2012ء کو انتقال کر گئیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل ارفع کریم کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کی بیٹی ارفع کریم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے، ارفع کریم نے کم عمری میں ملک وقوم کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی اس ہونہار بیٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں جو دیا جلایا وہ ہمیشہ روشن رہے گا، مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل ارفع کریم نئی نسل کیلئے عزم وہمت کی علامت ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ارفع کریم نے کم عمری میں اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعے دنیا کو باور کرایا کہ پاکستانی بچے و بچیاں سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں۔
نگران وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام کو ریلیف اور اچھی خدمات کی فراہمی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر رہے ہیں، ارفع کریم ایک مشن کا نام ہے جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال سے منسلک ہے۔
Trending
- منی لانڈرنگ کیس؛ عدالت نے حمزہ علی عباسی کی بہن کی گرفتاری سے روک دیا
- پہلے دباؤ میں رہتا تھا، اب کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں، صاحبزادہ فرحان
- فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے
- جنوبی کوریا کا ایران کو 5 لاکھ ڈالرز امداد فراہم کرنے کا فیصلہ
- شان مسعود اور سرفراز احمد سے متعلق پی سی بی کا اہم فیصلہ
- ورن دھون اپنی نئی فلم کے ٹیزر کے باعث مشکل میں پھنس گئے
- ایران جنگ کے باعث عالمی معیشت کو شدید نقصان، آئی ایم ایف نے وارننگ جاری کر دی
- ایران نے بذریعہ چینی جاسوس سیٹلائٹ امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، خفیہ دستاویزات میں انکشاف
- لاہور میں پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کا آغاز، 99 کھلاڑیوں کی شرکت
- ’دو ٹکے کی دھرندھر‘: بالی ووڈ کے پروپیگنڈا کا کچا چٹھا، حقیقت یا سستی ڈرامہ بازی؟