بیجنگ (نیوزڈیسک)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ 13 جنوری کے بعد سے بہت سے ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے ،ون چائنا اصول پر اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان ممالک نے قومی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں چین کی بھرپور حمایت کی ہے، “تائیوان کی کسی بھی قسم کی علیحدگی” کی مخالفت کی ہے اور چین کے اتحاد کے عظیم مقصد کی حمایت کی ہے۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ پریس کانفرنس میں جن ممالک کا تذکرہ کیا تھا ان کے علاوہ پاکستان، ایران، شام، فلسطین، ترکمانستان، نائیجر اور بولیویا کے ساتھ ساتھ افریقی یونین سمیت دیگر ممالک کی ایک بڑی تعداد نے واضح طور پر ایک چین کے اصول کی حمایت اور “تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ ہم ان ممالک اور تنظیموں کے منصفانہ موقف کو سراہتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ بین الاقوامی برادری “تائیوان کی علیحدگی پسند ” سرگرمیوں کی مخالفت کرنے اور ایک چین کے اصول کے مطابق قومی اتحاد کے لیے کوششیں کرنے کے لیے چینی عوام کے منصفانہ مقصد کی حمایت جاری رکھے گی۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ