بیجنگ (نیوزڈیسک)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برازیلیا میں برازیلی صدر کے چیف خصوصی مشیر سیلسو ایمورم سے ملاقات کی۔
سیلسو ایمورم نے کہا کہ برازیل چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری دوطرفہ دائرہ کار سے کہیں آگے ہے ، برازیل باہمی جامع اسٹریٹجک تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے چین کے ساتھ اسٹریٹجک تبادلوں اور کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برازیل تائیوان کے معاملے پر چین کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ایک چین کے اصول کی پاسداری جاری رکھے گا، جو 50 سال قبل دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے برازیل کی حکومتوں کا اہم اتفاق رائے ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین برازیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر برازیل کے ساتھ تمام شعبوں اور سمتوں میں تعاون کو گہرا کرنے، ترقیاتی حکمت عملیوں کو مربوط بنانے اور چین برازیل ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا خواہاں ہے۔ چین بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں برازیل کے مزید نمایاں کردار کی حمایت کرتا ہے اور برازیل کے ساتھ اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے تاکہ زیادہ موثر طریقے سے ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جا سکے اور عالمی چیلنجوں کا سامنا کیا جا سکے۔
فریقین نے اقوام متحدہ، برکس اور چین لاطینی امریکہ تعاون کو مضبوط بنانے اور مرکوسر جیسے ذیلی علاقائی تعاون کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Trending
- 26 نومبر احتجاج کیس: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- بابر اعظم کا دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
- وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026ء کی منظوری دیدی
- میڈیکل کالجز میں داخلوں کا امتحان (ایم ڈی کیٹ) 20 ستمبر کو ہوگا
- تیسرا ٹیسٹ، پہلا روز؛ انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر 156 رنز بنا لیے، 23 رنز کی برتری
- رجب بٹ نے پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
- اگست میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر 3.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
- جسمانی معذوری کو شکست دے کر پاکستانی نوجوان نے لاکھوں کا کاروبار کھڑا کر دیا
- ممنوعہ قوت بخش ادویات کا استعمال، بھارتی کبڈی ٹیم سلور میڈل سے محروم
- سوشل میڈیا پر ریٹرو ٹرینڈ کا راج، پاکستانی ستارے بھی پیچھے نہ رہے