بیجنگ :1993 میں شی جن پھنگ ، جو اس وقت فو چو شہر کی پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری تھے ، نے “فوچو 20 سالہ اقتصادی اور سماجی ترقی اسٹریٹجک وژن” تشکیل دیا ، جس نے منظم طریقے سے 3 ، 8 اور 20 سالوں میں فو چو کی معاشی اور سماجی ترقی کے اہداف اور اقدامات کی منصوبہ بندی کی۔ 1992 سے 1995 تک ، فوچو کی جی ڈی پی 26.6 فیصد کی اوسط سالانہ شرح سے بڑھی۔ ” اسٹریٹجک منصوبے کا پہلا ہدف 3 سال میں مکمل ہوا۔ اس کے بعد سے ، اس منصوبے کے 8 سالہ اور 20 سالہ اہداف کو بھی شیڈول کے مطابق حاصل کیا گیا ہے۔ آج ، ” اسٹریٹجک منصوبے کا نظریہ بدستور انتہائی اہم عملی رہنما اہمیت کا حامل ہے۔ 30 سال سے زائد پہلے ، فوچو کی صنعتی بنیاد کمزور اور مالی آمدنی کم تھی بلکہ وہاں نقل و حمل کا نظام اور لوگوں کی سوچ بھی فرسودہ تھی۔ اپریل 1990 میں شی جن پھنگ نے فوچو شہر کی پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری کا عہدہ سنبھالا۔ اگلے دو سالوں میں انہوں نے اپنا آدھے سے زیادہ وقت نچلی سطح پر تحقیقات اور مطالعے میں گزارا۔نومبر 1992 میں ، فوچو 20 سالہ اقتصادی اور سماجی ترقی اسٹریٹجک وژن” فوچو شہر کی چھٹی پارٹی کمیٹی کے چھٹے کل رکنی اجلاس میں منظور کیا گیا اور فو چو کی ترقی کی سمت متعین کی گئی۔ پھر ترقی کا آغاز کہاں سے ہونا چاہیے؟ شی جن پھنگ نے اپنی نگاہ سمندر پر مرکوز رکھی ۔ “اقتصادی ترقی کو تیز تر کرنے کے لئے زمین سے سمندرکی طرف دیکھنا ہوگا “.اس کے بعد ، فوچو کی سمندری نقل و حمل اور بندرگاہ کی صنعتوں سمیت دیگر شعبوں کو بڑا فروغ ملا۔ساتھ ساتھ سمندری بائیو میڈیسن اور آف شور ونڈ پاور ہائی اینڈ آلات کی مینوفیکچرنگ جیسی ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی پر زور دیا گیا ۔ مشینری اور انٹیلی جنس کی بدولت روایتی آبی زراعت کی صنعت بھی گہرے سمندر کی طرف پھیل رہی ہے۔ 2022 میں ، فوچو کی کل سمندری پیداوار کی مالیت 330 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی ، جو مسلسل کئی سالوں سے چین کے ضلعی شہروں میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔
Trending
- 15 دن کے ویزے پر 33 سال تک جاپان میں رہنے والا شخص گرفتار؛ پولیس کو کیسے چکمہ دیا؟
- جنگی مشق ’سی اسپارک 2026ء‘ کا کراچی میں شاندار آغاز، تینوں مسلح افواج شریک
- سعید اجمل نے عاقب جاوید کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
- چین میں کھیلوں کی صنعت کے پیمانے کو2030 تک 7 ٹریلین یوآن تک بڑھایا جائےگا، اسپورٹس جنرل ایڈمنسٹریشن آف چائنا
- چینی صدر کی خصوصی ایلچی کی زیمبیا کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت
- شی جن پھنگ اور پھنگ لی یوان کا مصری صدر اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ عظیم عجائب گھر کا دورہ
- عالمی معاشی حکمرانی کو نئی شکل دینے والا چینی تصور مرکز نگاہ بن گیا ، چینی میڈیا
- چین کے شی زانگ میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث 21 افراد جاں بحق ،541 افراد تاحال لاپتا
- چین کے نائب وزیراعظم ڈینگ شیوئے شیانگ کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات
- چینی صدرکا مصر کا سرکاری دورہ مکمل، مصری شخصیات کا دوطرفہ تعلقات کے روشن مستقبل پر اعتماد کا اظہار