News Views Events
Apna Watan

چینی صدرکا مصر کا سرکاری دورہ مکمل، مصری شخصیات کا دوطرفہ تعلقات کے روشن مستقبل پر اعتماد کا اظہار

0

بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے مصر کا اپنا سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔ قاہرہ سے روانگی کے موقع پر مصری صدر عبد الفتاح السیسی اور ان کی اہلیہ نے انہیں ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مصری شخصیات نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا دورہ ، مصر اور چین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کرے گا۔ مصر کے سابق وزیر اعظم عصام شرف نے کہا کہ مصر اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر شی جن پھنگ کا مصر کا سرکاری دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ یقینی طور پر مصر اور چین کے تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا اور دونوں عوام کے درمیان نسل درنسل دوستی کا ایک نیا باب رقم کرے گا۔ مصری انفارمیشن اتھارٹی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر احمد سلام کا خیال ہے کہ صدر شی جن پھنگ کے نظریات اورانیشی ایٹوز باہمی فائدے اور جیت جیت نتائج کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، جو مصر سمیت افریقی ممالک کے لیے ترقی کے اہم مواقع فراہم کریں گے۔ عرب لیگ سیکرٹریٹ کے شعبہ اطلاعات، دستاویزات اور ترجمہ کی ڈائریکٹر ہالہ جاد کے مطابق تبدیلیوں اور چیلنجز سے بھری موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں، صدر شی کا دورہ مصر اور چین، عرب ممالک اور چین، اور افریقہ اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے چین کی مضبوط حمایت کا ثبوت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.