ابوظہبی (نیوزڈیسک)پاکستانی اماراتی کرکٹر محمد وسیم نے ایک اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم ایم آئی ایمریٹس کو ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی دلادی ۔
ایم آئی ایمریٹس نے محمد وسیم اور کوشل پریرا کی عمدہ اننگز کی مدد سے 95 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا۔ وسیم نے جوش لٹل کو پہلے اوور میں لگاتار 2 چوکے اور ایک چھکا لگا کر اننگز کا زبردست آغاز کیا جبکہ پریرا نے ڈیوڈ ولی کے خلاف دوسرے اوور میں بھی ایسا ہی کیا۔
دونوں نے مل کر 4.2 اوورز میں 42 رنز بنائے جس کے بعد پریرا 22 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ وسیم کا ساتھ دینے والے کپتان نکولس پورن نے 16 گیندوں پر 5 چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 39 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔
وسیم 20 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ یوں یہ میچ ایم آئی ایمریٹس نے 9 وکٹوں سے جیت لیا اس وقت میچ کی 71 گیندیں باقی تھیں۔ اس سے قبل ٹرینٹ بولٹ (14 دیکر 3) نے نائٹ رائیڈرز کی بیٹنگ کا صفایا کر دیا جس میں ان کے ساتھ عقیل حسین نے تعاون کیا اور 21 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
نائٹ رائیڈرز کے تجربہ کار آل راؤنڈر آندرے رسل نے گرتی وکٹوں کے درمیان تھوڑی بہت مزاحمت کی 25 گیندوں پر چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔ محمد روہید خان نے نائٹ رائیڈرز کی اننگز کا خاتمہ تیز کرتے ہوئے 25 رنز دیکر3 وکٹیں حاصل کیں۔ ابوظبی نائٹ رائیڈرز 14.1 اوور میں 95 رنز بناکر پویلین لوٹ گئیاس فتح کے بعد ایم آئی ایمریٹس پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوگئی ہے۔ ٹرینڈ بولڈ کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ
Next Post