بیجنگ(نیوزڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ جیاؤتھونگ یونیورسٹی میں کینیا کے طلباء اور سابق طلباء کے نمائندوں کے خط کا جواب دیا ، جس میں ان کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ چین ۔ کینیا اور چین ۔ افریقہ دوستی کے لئے مثبت کردار ادا کریں۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے چین اور کینیا کی ترقی اور احیاء کے وژن کو حقیقت میں بدل دیا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کو قریبی طور پر منسلک کیا ہے۔ آئندہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے روشن مستقبل اور چین ۔ کینیا جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کے عظیم منصوبوں کی تکمیل کے لئے آپ سمیت نوجوانوں کی کوششوں کی ضرورت ہے۔شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ کینیا کے طلباء پیشہ ورانہ علوم سیکھیں گے، چین کینیا روایتی دوستی کو آگے بڑھاتے ہوئے دونوں ممالک کے تعاون میں حصہ لیں گے اور اعلیٰ معیار کے چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے زیادہ سے زیادہ خدمات سرانجام دیں گے.
یا درہے کہ چند روز قبل بیجنگ جیاؤتھونگ یونیورسٹی کےطلباء اور سابق طلباء کے نمائندوں نے چینی صدر شی جن پھنگ کے نام ایک خط بھیجا ، جس میں انہوں نے ریلوے آپریشن اور انتظام کے بارے میں جاننے کے لئے چین آمد پر اپنی خوشی کا اظہار کیا، اور امید ظاہر کی کہ وہ کینیا۔چین دوستی کے پل کے طور پر کام کریں گے اور دونوں ممالک کے مابین دوستی اور تعاون کو بڑھانے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے.
Trending
- پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود انتقال کرگئے
- شاہ رخ خان اسکول کے دنوں میں کس چیز میں کمزور تھے؟ قریبی دوست نے دلچسپ راز بتادیا
- برطانوی ادارے کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- حکومت کا نئے صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی، سینیٹ میں بحث کرانے کا اعلان
- انٹرنیشنل ٹی 20 ورلڈ لیگ کے پانچویں سیزن کا افتتاح، تقریب میں شعیب اختر اور بریٹ لی کی شرکت
- سلیم خان کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ہیلن نے مداحوں کے ساتھ بڑی خبر شیئر کردی
- حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم
- احتجاج توڑ پھوڑ کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان اسمبلی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- لامین یامال نے کم عمر ترین کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا
- ڈوین جانسن نے 22 کلو وزن کیسے اور کیوں کم کیا؟ اداکار نے راز بتا دیا
Prev Post