بیجنگ(نیوزڈیسک)پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد پر چین کا موقف سامنے آگیا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا کہ انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان تمام موسموں کا اسٹریٹیجک شراکت دار اور فولادی دوست ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان میں ہونے والے حملوں پر گہری تشویش ہے، چین پاکستان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، حملوں میں جانی نقصان پر دکھ ہے، لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نےکہا ہےکہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، چین دہشت گردی کے خاتمے، معاشرے کے تحفظ اور سلامتی کے بچاؤ کے لیے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی انتھک کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ تمام موسموں کا اسٹریٹیجک شراکت دار اور فولادی دوست ہونے کی حیثیت سے امید کرتےکہ پاکستان کے انتخابات ہموار، مستحکم اور محفوظ انداز میں ہوں۔
Trending
- پولیس کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو کی مظلوم بننے کی کوشش ناکام
- پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود انتقال کرگئے
- شاہ رخ خان اسکول کے دنوں میں کس چیز میں کمزور تھے؟ قریبی دوست نے دلچسپ راز بتادیا
- برطانوی ادارے کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- حکومت کا نئے صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی، سینیٹ میں بحث کرانے کا اعلان
- انٹرنیشنل ٹی 20 ورلڈ لیگ کے پانچویں سیزن کا افتتاح، تقریب میں شعیب اختر اور بریٹ لی کی شرکت
- سلیم خان کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ہیلن نے مداحوں کے ساتھ بڑی خبر شیئر کردی
- حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم
- احتجاج توڑ پھوڑ کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان اسمبلی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- لامین یامال نے کم عمر ترین کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا