کابل(نیوزڈیسک)افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد کئی سالوں سے گوانتانامو میں قید دو افغان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے اور دونوں قیدی اسی روز واپس دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں ۔
گوانتانامو کیوبا کا جنوب مشرقی صوبہ ہے جس کا صدرمقام گوانتانامو شہر ہے۔1903 میں،امریکہ نےکیوبا سے گوانتانامو بے کو لیز پر لیا اور یکے بعد دیگرے وہاں بڑا بحری اڈہ اور متعدد قلعے قائم کیے۔”9·11″ کے واقعے کے بعد، امریکہ نے گوانتانامو بے نیول بیس پر جیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ اسے “9·11” دہشت گرد حملے کے بعد عالمی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں امریکی فوج کے ذریعے پکڑے گئے مشتبہ افراد کو حراست میں رکھنےکے لیے استعمال کیا جائے گا۔تاہم امریکہ ، گوانتانامو کے قیدیوں کو جنیوا کنونشن کے تحت جنگی قیدیوں کے حقوق دینے سے انکار کرتا آیا ہے اور انہیں بدترین غیر انسانی سلوک کا نشانہ بھی بناتا ہے۔
Trending
- بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے سامنے مودی کا بیانیہ زمیں بوس
- پی ایس ایل 12 کے لیے دو ونڈوز سامنے آ گئیں، سپر سکسز کی تجویز
- نیشنل انٹیلی جنس بیورو کا قیام ، جاپان کا ارادہ منظر عام پر آ گیا
- فلپائن کی علاقائی حدود میں جزیرہ ہوانگ یئن کبھی ان میں شامل نہیں رہا , چینی وزارت خارجہ
- چین کے نئے تین نمایاں شعبے عالمی مینوفیکچرنگ کی جدت اور اپ گریڈ یشن کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے، چینی میڈیا
- چین کا امریکہ سے چینی کمپنیوں پر دباؤ بند کرنے کا مطالبہ
- چینی صدر کی قیادت میں چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدر سلوواکیہ
- فیفا کا نجی سرمایہ کاری منصوبے کی شدید مخالفت کے باوجود مشاورت جاری رکھنے کا اعلان
- فٹبال: امتیازی رویے پر کم از کم 10 میچز کی پابندی لازمی قرار
- ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی