لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق نے پنجاب میں اپنی صوبائی نشستوں کی تعداد برقرار رکھی ۔
ترجمان مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ایک مرتبہ پھر 10 نشستوں کیساتھ پنجاب اسمبلی میں بیٹھے گی ،2018ء کے انتخابات کے بعد بھی تعداد 10 تھی جو 2024ء میں برقرار رہی،
ترجمان مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک نے اسے چوہدری شجاعت کے سیاسی تدبر اور مستقل مزاجی کا نتیجہ قرار دیدیا
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ ہم نے 2024ء کا الیکشن اپنے انتخابی نشان کیساتھ بغیر کسی اتحاد کے لڑا اور کامیاب ہوئے،
چوہدری شجاعت نے بتا دیا کہ وہ پیرانہ سالی کے باوجود عزم و حوصلے کیساتھ آج بھی سیاست کے سب سے بڑے کھلاڑی،
مسلم لیگ ق کی تاشفین صفدر مرالہ اور سلمی ہاشمی خواتین کی مخصوص نشستوں پر اراکین پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں۔
ترجمان مسلم لیگ ق کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کی تعداد 10 ہوچکی، چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پارٹی پہلے سے مزید فعال ہوئی،
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بغیر ق لیگ نے بہترین نتائج دیے ،چودھری سالک کے سوا 9 منتخب ممبران پنجاب اسمبلی کا حلف لیں گے، چوہدری سالک حسین صوبائی نشست چھوڑ دینگے، چوہدری سالک حسین قومی اسمبلی میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے، مسلم لیگ ق عوامی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کرے گی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا اشتراک اقتدار کا فارمولہ خوش آئند ہے،۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کو چلانے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو مشترکہ اہداف مقرر کرنے چاہیئں،
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ