بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر چین میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ میں پیش رفت اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے تعاون کے فروغ میں چین کے اقدمات کے حوالے سے ایک سوال کیا گیا۔بدھ کے روز وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے سوال کے جواب میں کہا کہ اس سال اقوام متحدہ کے قیام کی اسیویں سالگرہ ہے اور اس ادارے نے 77 سال پہلے “انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے” کو منظور کیا اور 75 سال پہلے انسانی حقوق کا عالمی دن مختص کیا جو اس عظیم خواب کی تکمیل میں مدد دیتا ہے کہ ہر شخص انسانی حقوق سے بھر پور طور پر لطف اندوز ہو ۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کا تصور دن بہ دن مقبول ہوتا جا رہا ہے۔ گو جیا کھون نے کہا کہ چین نے ہمیشہ انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کو بہت اہمیت دی ہے، اور انسانی حقوق کی ترقی کے ایسے راستے پر قدم رکھا ہے جو وقت کے رجحان اور چین کے قومی حالات کے مطابق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو فعال طور پر نافذ کرے گا اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ کے لیے مزید مثبت توانائی فراہم کرے گا ۔
Trending
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر