اسلام آباد/بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاولہ جی نے سردار ایاز صادق کو پاکستان کی قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ۔
چینی میڈیا کے مطابق چاو لہ جی نے کہا کہ چین اور پاکستان دیرینہ دوست اور بھائی ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ۔ چاہے عالمی صورت حال میں جو بھی تبدیلیاں رونما ہوں ، فریقین ایک دوسرے کے کلیدی مفادات اور اہم دلچسپی کے امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کی تائید اور حمایت کرتے ہیں ۔ چین اور پاکستان کی فولادی دوستی دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں محفوظ ہے ۔
چاو لہ جی نے کہا کہ وہ سردار ایاز صادق کے ساتھ مل کر چین کی قومی عوامی کانگریس اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے درمیان دوستانہ تعاون اور تبادلے کو بڑھانے ، دونوں ممالک کے چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دارانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور نئے عہد میں چین اور پاکستان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے کے خواہاں ہیں۔
Trending
- چین کی جوہری سائٹس پر بڑے پیمانے پر اپ گریڈیشن کا آغاز
- چوہدری ظہور الٰہی کی سیاسی جدوجہد اور عوامی خدمات آج بھی مشعلِ راہ ہیں،فرخ خان
- نئے صوبے، مسلم لیگ ق اور ایک نئی سیاسی انگڑائی
- محمد شہزاد نے مصباح الحق کی تیز ترین فرسٹ کلاس سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا
- لاپتا افراد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب کے اہم ریمارکس
- صاحبزادہ فرحان کو مستقل ٹی20 کپتان بنانے پر غور
- صوبوں کی تقسیم قبول نہیں، ٹی وی چینلز کے سرویز سے کیا فرق پڑتا ہے؟ شرجیل میمن
- پاک چائنہ فرینڈشپ گیمزکی رنگارنگ افتتاحی تقریب،صوبائی وزیر کھیل و چینی قونصل جنرل کی خصوصی شرکت
- ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے شکست دے دی
- ٹک ٹاکر کشف انصاری کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، تصاویر بھی شیئر کر دیں