بیجنگ () چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا ۔پیر کے روز سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے 34 شعبوں بشمول معیشت، ثقافت اور تعلیم سے تعلق رکھنے والے 2100 سے زائد مندوبین سیاسی امور میں حصہ لینے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لیے تجاویز پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس چینی خصوصیات کا حامل انتظام ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں کثیر جماعتی تعاون اور سیاسی مشاورت کا ایک اہم ادارہ، چین کی سیاسی زندگی کے پورے عمل میں ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت پر عمل کرنے کی ایک اہم شکل، اور قومی حکمرانی کے نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ، جمہوری جماعتوں، پارٹی سے غیر وابستہ شخصیات، عوامی تنظیموں، اقلیتی قومیتوں اور زندگی کے تمام شعبوں کے نمائندوں، تائیوان کے ہم وطنوں، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ہم وطنوں، واپس آنے والے بیرون ملک چینیوں اور خصوصی طور پر مدعو افراد پر مشتمل ہے۔ کمیٹی کا اہم کام سیاسی مشاورت، جمہوری نگرانی اور سیاسی امور میں شرکت ہیں۔
سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے عہدے کی مدت پانچ سال ہے، اور سال میں ایک بار کل رکنی اجلاس منعقد کیا جاتا ہے۔
Trending
- آئی ایم ایف پیٹرول پر عائد لیوی کم کرنے کے لیے راضی نہیں، وزیر پیٹرولیم
- پاکستان ریلویز کا بوسیدہ انفرا اسٹرکچر، ٹرین حادثات میں تشویشناک اضافہ
- فیفا صدر کا منصوبہ تنازع کا شکار، یوئیفا نے عالمی مقابلوں سے دستبرداری کی دھمکی دے دی
- BTS announces boycott of Grammy Awards 2027
- پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گاڑیوں کی برآمد کا معاہدہ طے پاگیا
- بلاول کی کشمیر میں شفاف الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کو اتحاد کی پیشکش
- سابق ٹیسٹ کپتان اور آل راؤنڈر وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا
- Fawad Khan new photos go viral after cosmetic treatment shocking fans
- سعودی فالکن وژن گروپ کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
- اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ میں رابطہ، بحیرہ احمر اور باب المندب سے متعلق گفتگو