لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کی نئی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا، اس حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ نئی کابینہ میں شامل ارکان آج شام اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق، مریم اورنگزیب کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کو سینئر وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بھی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہیں جنگلات اور جنگلی حیات کی وزارت بھی سونپی جائے گی۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کو صوبائی وزیر اطلاعات بنایا جائے گا، کاظم پیرزادہ کو آبپاشی، رانا سکندرحیات کوپرائمری ایجوکیشن، خواجہ عمران نذیرکوپرائمری ہیلتھ اور خواجہ سلمان رفیق کو اسپیشلایزڈ ہیلتھ کی وزارت دی جائے گی۔
عاشق کرمانی کو وزیر زراعت، خلیل طاہر سندھو کو وزیر برائے انسانی حقوق، رمیش اروڑہ کو وزیر برائے اقلیتی امور، فیصل کھوکھر کو کھیل، ذیشان رفیق کو بلدیات اور سہیل بھرت کو مواصلات کی وزارتیں دی جائیں گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چودھری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری اور شیر علی گورچانی کو وزیر معدنیات بنایا جا رہا ہے۔
Trending
- پیٹرول 4 اور ڈیزل 6 روپے مہنگا ہونے کا امکان، ذرائع اوگرا
- پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار
- پاکستان کا سعودی عرب کیساتھ تجارتی خسارہ 18.37 فیصد کم ہوگیا
- ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے کس نے منع کیا؟ کوچ کا انکشاف
- رضااللہ ہیرو، زیرو پھر ہیرو
- مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کا اہم اجلاس، تنظیم سازی اور عوامی شکایات کے حل پر غور
- ایلیگزینڈر زیوریو نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
- گزشتہ سال نافذ ہونے والا نیا وائیڈ بال قانون کیا ہے؟ ثناء میر نے وضاحت کردی
- مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات
- ملک میں آج بھی سونا سستا ہو گیا