بیجنگ ()
چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس نے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ بدھ کے روز چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے چیئرمین زنگ شان جیے نے کہا کہ رواں سال چین کا تقریباً 5 فیصد اقتصادی ترقی کا متوقع ہدف ہے، اسے سائنسی تحقیق کے بعد طے کیا گیا ہے اور “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی سالانہ ضروریات کے مطابق ہے۔یہ ہدف بنیادی طور پر اقتصادی ترقی کی صلاحیت سے مطابقت رکھتا ہے، اور بڑی کوششوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی سرمایہ کاری کے کردار کو بھرپور انداز میں ادا کرنا بہت اہم ہے۔ ہم نجی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کریں گے تاکہ وہ بڑے قومی انجینئرنگ منصوبوں اورکمزور شعبوں کو بہتر بنانے کے منصوبوں کی تعمیر میں حصہ لیں ۔ساتھ ہی ساتھ ہم نجی اداروں کو اعلیٰ معیار کے منصوبوں کی فراہمی جاری رکھیں گے اور ان کی ان منصوبوں کے لیے فنڈز تلاش کرنے میں مدد کریں گے.
Trending
- علی حیدرآبادی کیس میں بڑا موڑ: سابقہ اہلیہ کی ظاہر کردہ چوٹیں جعلی نکلیں، ٹک ٹاکر کی ضمانت کنفرم
- ملک میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا فروغ؛ طویل مدتی سرمایہ کاری بڑھانے کی تجویز
- راولپنڈی؛ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت کنویں میں گر گیا
- برمنگھم ٹیسٹ، انگلینڈ کی 320 رنز کی برتری پر پاکستان کے 32 پر 2 آؤٹ، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا
- خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
- نئی آٹو پالیسی کا حتمی مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا گیا
- خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
- سابق کرکٹ لیجنڈز سمیت بھارتی ناقدین بھی رضا اللہ کی بولنگ کے معترف
- عثمان پیرزادہ اور حمیرا بانو کی شادی؟ اداکار نے لائیو شو میں حقیقت بتادی
- سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی