چین میں جنوبی افریقہ کے سفیر سیابونگا سی۔کھیول چین کے دو اجلاسوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے تیسرے سال بھی مدعو کیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات پر بہت توجہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی اقتصادی ترقی ، جنوبی افریقہ کے لیے تجارتی تبادلے کو وسعت دینے اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کا اہم مواقع فراہم کرتی ہے۔
سیابونگا نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ پرامن تعاون جاری رکھے گا اور دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کے دروازے کھولتا رہے گا۔ یہ جنوبی افریقہ کے چھوٹے کاروباری اداروں کو چین کی اقتصادی ترقی میں حصہ لینے اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے بہت سے مواقع فراہم کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی رہنماؤں کی طرف سے تجویز کردہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو سے دنیا کو ایک درست سمت میں ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔
چین میں چلی کے سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز ،وان لانسو نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ 2018 میں “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد سے، چلی اور چین کے درمیان دو طرفہ تعاون میں نمایاں تیزی آئی ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں دونوں ممالک مزید شعبوں میں تعاون کریں گے۔
اس سال کے جشن بہار کے دوران ، چلی کی چیری چین میں مقبول “لکی فروٹ ” رہی۔ وان لانسو نے کہا کہ چین میں چلی کی چیری کی مقبولیت کی بڑی وجہ چین اور چلی کے درمیان تجارتی تعلقات ہیں۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ