دبئی (نیوزڈیسک)کوچ چمینڈا واس اور کپتان یوراج سنگھ کی رہنمائی میں نیو یارک سپراسٹاراسٹرائیکرز نے لیجنڈز کرکٹ ٹرافی 2024 میں دبئی جائنٹس کو شکست دیکر اپنی مہم شروع کی ہے بارش کے باوجود قیادت کی جوڑی نے 9 اوورز میں اپنی ٹیم کو اچھے مارجن سے فتح دلائی کوچ چمینڈا واس نے سپر اسٹار اسٹرائیکرزکی مضبوط لائن اپ کو سراہتے ہوئے ایل سی ٹی 90 گیندوں کے فارمیٹ کے منفرد تقاضوں تحت ڈھلنے کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کوچ کی حیثیت سے میرا مقصد اپنے لیجنڈری کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا اور انہیں کسی بھی صورتحال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ایک مربوط یونٹ میں ڈھالنا ہے۔یوراج سنگھ نے اتحاد اور اعلیٰ معیار قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بطور کپتان اس طرح کے ممتاز اسکواڈ کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ میرا کردار ذاتی کارکردگی سے بالاتر ہے۔ مجھے اتحاد کی حوصلہ افزائی کرنا اور کامیابی کے معیار کو برقرار رکھنا چاہیئے۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ