شکا گو (نیوزڈیسک) امریکہ کے شہر شکاگو میں ” چین ، موسم بہار میں ” کے موضوع پر گلوبل میڈیا ڈائیلاگ منعقد ہوا۔
شکاگو یونیورسٹی میں ہونے والایہ ڈائیلاگ چائنا میڈیا گروپ اور چائنا جنرل چیمبر آف کامرس کی شکاگو برانچ نے مشترکہ طور پر منعقد کیا تھا ۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تشہیری ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ اور امریکہ میں چین کے سفیر ژی فینگ نے تقریب سے ویڈیو خطاب کیا۔
امریکہ کے سیاسی، کاروباری اور تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والی تقریبا 100 شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی اور “چین میں سرمایہ کاری، ترقی کا اشتراک” کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
شرکا نے چین -امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون، تعلیمی تبادلوں، چین کی مارکیٹ کے مواقع اور صنعتی امکانات جیسے موضوعات پر مباحثہ کیا اور چین کی اعلی معیار کی اقتصادی اور تجارتی ترقی کے روشن امکانات کو سراہا نیز چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون اور عوامی تبادلوں میں بہتری کی امید ظاہر کی ۔
تیرہ مارچ تک ،امریکہ میں ” چین، موسم بہار میں ” گلوبل میڈیا ڈائیلاگ کی متعلقہ رپورٹس کو امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، اٹلی ، اسپین ، جاپان ، جنوبی کوریا ، متحدہ عرب امارات ، بھارت اور سنگاپور سمیت دنیا بھر کے 70 ممالک اور خطوں میں 1،586 مین اسٹریم میڈیا نے بڑے پیمانے پر شائع یا فارورڈ کیا ہے۔
Trending
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
- 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- چین نے ہمیشہ چین-بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، چینی صدر
- اس وقت مختلف خطرات اور چیلنجز یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں، چینی صدر
- آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات، پاکستان کو نئے اہداف اور شرائط سے آگاہ کیے جانے کا امکان
- جی سی یو لاہور کے طالب علم کا سائیکل پر ایک ہزار کلومیٹر سے زائد سفر
- مسائل کے حل کیلئے قومی سطح پر ڈائیلاگ نا گزیر ہے ،پیشرفت ہونی چاہیے ‘ ہمایوں اختر خان
- 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے 11 سالہ پلان کی مشروط منظوری