ایک ایسے وقت میں جب بوئنگ مسافر طیاروں کے حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں، حال ہی میں بوئنگ کے ایک سابق سینئر ملازم جان بارنیٹ، جنہوں نے بار ہا بوئنگ مسافر طیاروں کی مینوفیکچرنگ کے مسائل کی اطلاع دی ، نو تاریخ کو گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے، جس پر عالمی رائے عامہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بارنیٹ کی موت خودکشی سے ہوئی جبکہ ان کے وکیل اور دوستوں کا کہنا ہے کہ بارنیٹ خودکشی نہیں کر سکتے تھے۔اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 62 سالہ جان بارنیٹ نے صحت کی وجہ سے 2017 میں ریٹائر ہونے سے قبل بوئنگ میں 32 سال تک کام کیا اور اس دوران وہ کچھ عرصہ کوالٹی منیجر بھی رہے ۔ 2019 میں انہوں نے میڈیا کے سامنے انکشاف کیا کہ بوئنگ کے پیداواری معیار اور حفاظتی معائنے ناقص تھے۔ بارنیٹ کے مطابق بوئنگ کی جانب سے نئے طیاروں کو پیداواری لائن سے جلد گزارا جاتا تھا، جس کے نتیجے میں عملہ اسمبلی کے عمل میں بہت جلد بازی سے کام لیتا،اور طیاروں میں بڑی تعداد میں غیر معیاری پرزے بھی نصب کیے گئے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بوئنگ جہازوں کے ایمرجنسی آکسیجن سپلائی سسٹم میں سنگین مسائل ہیں ، جس کی ناکامی کی شرح 25 فیصد تک ہے ، اور ایمرجنسی کی صورت میں،ہر چار میں سے ایک آکسیجن ماسک استعمال کے قابل نہیں ہوتا۔ جب بارنیٹ نے کمپنی کی انتظامیہ کو اس مسئلے کی اطلاع دی تو انہیں کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔
اس کے بعد ، بارنیٹ نے بوئنگ کے خلاف ایک طویل قانونی چارہ جوئی شروع کی۔ اپنی موت تک، بارنیٹ مقدمے کے لئے ثبوت فراہم کرتے رہے اور کیس سے متعلق قانونی انٹرویوز دیتے رہے. امریکی “نیوز ویک” کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بارنیٹ کے ایک قریبی دوست نے یہ خبر بریک کی کہ بارنیٹ نے اپنی موت سے قبل بتایا تھا کہ بوئنگ کی جانب سے اس کے خلاف جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔فی الحال پولیس کی جانب سے اس کیس کی مزید تحقیقات زیر التوا ہیں۔
Trending
- ’’پیسہ صرف آمدنی نہیں، عزت بھی دلاتا ہے‘‘، شہناز گل کا اپنے معاوضے پر موقف
- ڈیزل مزید مہنگا، پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان
- وزیراعلیٰ کے پی کی ایکسپریس میڈیا گروپ کے سی ای او سے ملاقات، اخبارات کے بقایاجات ادا کرنے کی یقین دہانی
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر