دنیا بھر میں امریکہ کی جانب سے “جمہوری معیارات” کی برآمد اور “جمہوری ترتیب نو ” کا نفاذ مزید افراتفری، تنازعات اور تباہی پیدا کر رہا ہے۔نیو ایرا انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل کمیونیکیشن کے ذریعے سی جی ٹی این اور رین من یونیورسٹی آف چائنا کی جانب سے کرائے گئے ایک عالمی سروے کے نتائج کے مطابق جواب دہندگان امریکہ کی جانب سے دوسرے ممالک کو دبانے، ذاتی مفادات حاصل کرنے اور بین الاقوامی برادری کی تقسیم اور بلاک محاذ آرائی کو بڑھانے کے لیے جمہوریت کے طویل مدتی استعمال سے سخت غیر مطمئن ہیں۔
سروے میں 71 فیصد عالمی جواب دہندگان نے امریکہ کی جانب سے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور “جمہوریت” کے نام پر دوسرے ممالک کو دبانے کے گھناؤنے رویے پر تنقید کی اور 62.3 فیصد نے پابندیوں اور معاشی جبر کا غلط استعمال کرتے ہوئے امریکہ کے تسلط پسندانہ طرز عمل سے سخت عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ، سروے میں 68 فیصد عالمی جواب دہندگان امریکہ کی جانب سے بیرون ملک “رنگین انقلابات” اور “پراکسی جنگوں” کے پھیلاو کے حوالےسے بہت فکرمند ہیں، اور 65.8 فیصد جواب دہندگان انقلاب اور جارحیت کو اکسا کر کسی دوسرے ملک کو اپنا سیاسی نظام تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔
سروے میں، 84.3 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ جمہوریت مختلف ممالک اور ثقافتی پس منظر میں مختلف شکلوں میں موجود ہونی چاہئے؛جبکہ 84.8 فیصد کا خیال ہے کہ کسی ملک کو سیاسی نظام کا انتخاب کرتے وقت اپنی تاریخ، ثقافت اور قومی حالات پر غور کرنا چاہئے؛ اور 86.8 فیصد جواب دہندگان نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ باہمی احترام کے جذبے کو قائم رکھتے ہوئے دوسرے ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تبادلوں کے دوران جلد از جلد اپنے تسلط پسندانہ طرز عمل کو ترک کرے۔
Trending
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
- 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- چین نے ہمیشہ چین-بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، چینی صدر
- اس وقت مختلف خطرات اور چیلنجز یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں، چینی صدر
- آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات، پاکستان کو نئے اہداف اور شرائط سے آگاہ کیے جانے کا امکان
- جی سی یو لاہور کے طالب علم کا سائیکل پر ایک ہزار کلومیٹر سے زائد سفر