اسرائیلی فوج نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کئی مقامات پر فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ یہ کارر وائیاں اسرائیلی فوج اور اسرائیل کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سکیورٹی (جی ایس این) نے شمالی غزہ کی پٹی میں شفا ہسپتال کے علاقے میں کی ہیں جس میں اب تک اسرائیلی فوج کے مطابق 170 سے زائد فلسطینی عسکریت پسند ہلاک ہو چکے ہیں اور ہتھیاروں کے متعدد ڈپو اور فوجی تنصیبات بھی دریافت ہوئی ہیں۔ اسرائیلی سدرن کمانڈ کے کمانڈر نے اسی دن کہا کہ اسرائیلی فوج شفا ہسپتال میں اس وقت تک اپنی کارروائیاں بند نہیں کرے گی جب تک “آخری مسلح شخص کو پکڑ نہیں لیا جاتا۔”
فلسطینی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسی روز غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد شہیدہوئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے شفا ہسپتال کا محاصرہ جاری رہنے کے بعد ہسپتال کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے۔ اسی روز مزید پانچ مریض جاں بحق ہوئے اور زخمیوں کی ایک بڑی تعداد کی حالت تشویشناک ہے۔فلسطینی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج نے بڑی تعداد میں ڈاکٹروں اور مریضوں کو بھی حراست میں لیا اور ہسپتال کی کچھ تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا ۔ حماس کے میڈیا آفس نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں غزہ شہر میں امدادی سامان جمع کرنے کے ایک مقام پر اسرائیلی فورسز نے سامان وصول کرنے والے منتظر لوگوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 19 افراد شہیداور 23 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے کچھ دیر بعد اپنے ایک بیان میں اس دعوے کی تردید کی ہے۔
Trending
- محمد رضوان کی این سی سی آئی اے کیخلاف درخواست مسترد
- ملک میں کونسا پلانٹ کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے؟ سینیٹ میں جمع تفصیلات سامنے آ گئیں
- آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
- ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: میزبان بھارت نے نیوٹرل وینیو کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی
- مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری، کونسی چیز سب سے زیادہ مہنگی ہوئی؟
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی
- اب ہمارا فوکس ایڈ نہیں، ٹریڈ ہے: محمد اورنگزیب
- سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی
- ایشین گیمز میں ایتھلیٹس کی رہائش پر شدید تنقید
- فلپائن فوری طور پر چین کے قانونی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات بند کرے، چائنا کوسٹ گارڈ