تائیوان ارتھ کوئیک مانیٹرنگ اینڈ فورکاسٹنگ سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 4 اپریل کی صبح 6 بج کر 40 منٹ تک تائیوان میں مرکزی جھٹکوں اور آفٹر شاکس کی مجموعی تعداد 306 ہو چکی ہے اور تقریبا ہر 10 منٹ میں ایک آفٹر شاک آتا ہے۔
اس کے علاوہ زلزلے کے باعث مشرقی تائیوان میں ہائی وے کئی مقامات پر شدید تباہی کا شکار ہوئی ہے اور یہاں اب تک 72 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں گزشتہ روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے چینی صوبے فوجیان میں بھی محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز ہوالین سے تقریباً 18 کلو میٹر جنوب اور تائی پے سے 138 کلو میٹر دور سمندر تھا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً 8 بجے آیا، جھٹکے جاپان، شنگھائی، سوزو، شینزین، گوانگ زو اور شانتو میں بھی محسوس کیے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں، عمارتوں کے ملبے تلے دبنے کی وجہ سے متعدد ہلاکتیں ہونے کا خدشہ ہے، زلزلے کے بعد تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے، لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تائیوان کے حکام نے زلزلے کی بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی، ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں جبکہ ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
یاد رہے کہ ستمبر 1999 میں تائیوان میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس میں جزیرے کی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت میں لگ بھگ 2 ہزار 400 افراد ہلاک ہوئے۔
Trending
- سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر اعتماد برقرار
- بحیرہ عرب میں سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ آپریشن،20 کروڑ روپے مالیت کی غیرملکی شراب ضبط
- فیفا نے ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی
- رجب بٹ نئی مشکل میں پھنس گئے، خاتون سے زیادتی کیس میں فرد جرم کی تاریخ مقرر
- مارچ کے دوران 2,993 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
- مذاکرات:300 غیرملکی صحافیوں کیلیے بہترین سہولیات
- 4 شکستوں کے بعد اجتماعی اچھی کارکردگی نے فتح کی راہ پر گامزن کیا، محمد علی
- رنویر الہ آبادیا کا سمے رائنا کے طنز پر ردعمل وائرل
- پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی مائنس پر برقرار، مالیاتی نظم و ضبط تسلی بخش قرار
- بیساکھی میلہ، حسن ابدال میں مرکزی تقریب کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات