ایک سو پینتیسواں گوانگ چو میلہ جو چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے 15 اپریل سے 5 مئی تک چین کے جنوبی شہر گوانگ چو میں تین مرحلوں میں منعقد ہوگا جب کہ آن لائن پلیٹ فارم پورے سال معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔
اس سال گوانگ چومیلہ میں 29,000 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ان اداروں کا تعلق دنیا بھر کے 50 ممالک اور خطوں سے ہے۔ میلہ کی تیاری کا کام بخوبی جاری ہے.
اعداد و شمار کے مطابق گوانگ چو میلہ کے قیام کے بعد سے اب تک 9.3 ملین سے زائد غیر ملکی تاجروں نے میلے میں شرکت کی ہے اور عالمی شراکت داروں کی تعداد 195 تک پہنچ گئی ہے جس نے چین اور دنیا کے دیگر ممالک اور خطوں کے درمیان تجارتی اور دوستانہ تبادلوں کو مؤثر انداز میں فروغ دیا ہے۔ غیر ملکی خریداروں کو اس میلے میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بیرون ملک 90 فیصد چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی طرف سے ویزا جاری کرنے کا وقت کم کرکے 4 “ورکنگ ڈیز ” کردیا گیا ہے۔
94 فیصد نمائش کنندگان نے کہا ہے کہ گوانگ چو میلہ کے ذریعے نئی بین الاقوامی مارکیٹیں کھلی ہیں ، اور 93 فیصد نمائش کنندگان نے اپنے بین الاقوامی ہم منصبوں کے ساتھ تبادلوں کو مضبوط کیا ہے اور انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کے ترقیاتی رجحانات کو سمجھنے میں مدد ملی ہے۔
Trending
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا وفد سہ ملکی سیریز کی تیاریوں کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا
- سیف علی خان پر چاقو حملے کے نفسیاتی اثرات اب بھی قائم، کیسا محسوس کرتے ہیں؟
- مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
- راولپنڈی: موٹروے ایم ٹو پر بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- ویمنز ایشیا کپ فائنل میں بھارتی بولر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی
- عالیہ بھٹ ہجوم میں پھنس گئیں، سیکیورٹی گارڈ کی مداح کو دھکیلنے کی ویڈیو وائرل
- سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- سندھ اسمبلی: سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2026ء کثرت رائے سے مںظور
- زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی
- سشانت سنگھ کی سابق منیجر کا اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، نامور اداکار زیرِ تفتیش