News Views Events
Apna Watan

جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع

0

بیجنگ : اطلاعات کے مطابق 8 سے 24 ستمبر تک جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس امریکا اور آسٹریلیا کی افواج کے ساتھ مل کر ہوکائیڈو، کاگوشیما اور جاپان کے دیگر مقامات پر “ایسٹرن شیلڈ 26 نامی مشترکہ فوجی مشق کا انعقاد کررہی ہے۔ امریکی “ٹائیفون” درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل سسٹم پہلی بار مشق میں حصہ لے رہا ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت دفاع کے ترجمان، سینئر کرنل جیانگ بن نے 14 ستمبر کو کہا کہ یہ مشق، جسے ” شیلڈ” کا نام دیا گیا ہے، درحقیقت اسٹریٹجک جارحانہ ہتھیاروں کی تعیناتی کو آگے بڑھانے کا ایک طریقہ ہے، جس سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ حالیہ برسوں میں، جاپان نے بیرون ملک فوجی مشقوں کے ذریعے اپنی “دوبارہ عسکریت پسندی” کو تیزتر کرتے ہوئے فوجی توسیع کی کوشش کی اور قدم بقدم “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کے غلط راستے پر گامزن ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جاپان کے فوجی عزائم کی حوصلہ افزائی کرنے والے کسی بھی اقدام کو لامحالہ الٹا اثر بھگتنا پڑے گا۔چین متعلقہ ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے غلط طرز عمل کو درست کریں اور علاقائی امن و استحکام میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.