بیجنگ(نیوزڈیسک)چائنا نیوکلیئر انرجی انڈسٹری ایسوسی ایشن نے چین کی نیوکلیئر انرجی ڈیولپمنٹ رپورٹ 2024 کا بلیو پیپر جاری کردیا گیا۔ بلیو پیپر کے مطابق چین میں 26 نیوکلیئر پاور یونٹس زیر تعمیر ہیں جو دنیا میں پہلے نمبر ہے ۔
بلیو پیپر کے مطابق چین میں نیوکلیئر پاور یونٹس کی تعمیر میں مستحکم طور پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ چین کی جوہری توانائی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 2023 میں یہ پیداوار 433.371 بلین کلو واٹ تک پہنچی ، جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے اور کوئلے سے بننے والی بجلی کی پیداوار کے مقابلے میں،چین کی جوہری توانائی کے استعمال کے باعث 2023 میں تیرہ کروڑ ٹن معیاری کوئلے کے کم استعمال کے برابر ہے ۔
اس کے علاوہ چین میں جوہری توانائی کا محفوظ آپریشن بھی عالمی جدید ترین معیارات پہنچ چکا ہے ۔ 2023 میں ورلڈ ایسوسی ایشن آف نیوکلیئر پاور آپریٹرز کے جامع انڈیکس میں چین کے 33 یونٹس مکمل اسکور تک پہنچے ہیں جو بجلی کی پیداواری صلاحیت اور حفاظتی کارکردگی کے لحاظ سے نیوکلیئر پاور یونٹس کی جامع سطح کی عکاسی کرتے ہیں ۔ مذکورہ انڈیکس سے ظاہر ہوا ہےکہ چین کے نیوکلیئر پاور یونٹس کے مکمل اسکور کا تناسب امریکہ اور روس جیسے بڑے جوہری طاقت والے ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
Trending
- 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے 11 سالہ پلان کی مشروط منظوری
- قومی اتفاقِ رائے، مضبوط صوبے اور بااختیار عوام ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں: چوہدری شجاعت حسین
- تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
- کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی، گلوکارہ مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع
- میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں