واشنگٹن:امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ نے چین کے بارے میں ہارورڈ کینیڈی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ امریکہ،چین کے ساتھ مل کر باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت تعاون کے اصولوں کے مطابق نئے دور میں چین- امریکہ تعلقات کا صحیح راستہ تلاش کرےگا۔
شے فنگ نے امید ظاہر کی کہ امریکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کرے گا تاکہ چین -امریکہ تعلقات مستحکم، مثبت اور پائیدار راستے پر آگے بڑھ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے،ہمیں مشترکہ طور پر ایک درست فہم تشکیل دینی چاہیے۔ دوسرا، ہمیں اختلافات سےمؤثر طریقے سے نپٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا. اگر امریکہ ،چین کے تائیوان، ہانگ کانگ، سنکیانگ،شی زانگ اور بحیرہ جنوبی چین جیسے اندورنی معاملات میں مداخلت کرکے چین کے مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے تو چاہے کتنے ہی “حفاظتی باڑیں ” لگائی جائیں، ہم باہمی تعلقات کا تحفظ کیسےکر سکتے ہیں؟
تیسرا، ہمیں مفید باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ جب برتری ہوتی ہے تو آزاد مارکیٹ کی بات کی جاتی ہے اور جب نہیں تو تحفظ پسندی کی راہ اختیار کی جاتی ہے، کیا یہ منصفانہ مسابقت ہے؟ چوتھا، ہمیں بڑے ممالک کی ذمہ داریاں مشترکہ طور پر نبھانی ہوں گی او ر پانچواں، ہمیں لوگوں کے درمیان تبادلوں کو مشترکہ طور پر فروغ دینا چاہیے۔
اطلاعات کے مطابق “یکجہتی” کے موضوع پر منعقد ہونے والے اس فورم میں چین اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی، کاروباری اور تعلیمی حلقوں کے 300 سے زائد نمائندگان، ہارورڈ یونیورسٹی کے اساتذہ ،طلباء اور امریکہ میں زیر تعلیم چینی طلباء نے شرکت کی۔
Trending
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
- چین نے امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کی مخالفت کر دی
- قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- چین نیپال کو آفت زدہ علاقوں میں بچاؤ کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرے گا، چینی وزارت خارجہ
- چین اور امریکہ اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چین، شی زانگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری