چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے ہنگری کے وزیر اعظم ویکٹر اوربان کی اہلیہ انوکی ریوئے کے ہمراہ بوڈاپیسٹ میں ہنگری۔چینی دو لسانی اسکول کا دورہ کیا۔
چینی میڈیا کے مطابق پھنگ لی یوان اور ریوئے نے چینی کلاس، روایتی چینی ثقافت کی کلاسوں جیسے کاغذ تراشی اور خطاطی کا انتہائی دلچسپی سے مشاہدہ کیا اور طلباء کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ ہنگری-چینی دو لسانی اسکول چین ہنگری دوستی کی علامت ہے، اور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ طالب علم بہت اچھی چینی زبان بولتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلباء چین اور چینی ثقافت کو سیکھنے کے لئے سخت محنت کریں گے، چین کا دورہ کرنے یا حصول تعلیم کا موقع حاصل کریں گے، اور چین ہنگری دوستی کی وراثت اور فروغ میں فعال طور پر حصہ لیں گے.
روانگی سے قبل پھنگ لی یوان نے اسکول میں چینی ثقافت کو متعارف کرانے والی کتب کا تحفہ بھی پیش کیا۔
Trending
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ
- عمران خان کو جیل میں 3 سال مکمل، سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کی اہم رپورٹ سامنے آگئی
- پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام
- لیونارڈو ڈی کیپریو اور جیف بیزوس کا بڑا قدم: نایاب جانوروں کو بچانے کے لیے 200 ملین ڈالر کا اعلان
- پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام میں اہم پیش رفت
- وزیراعظم سے ایرانی وزیر صنعت کی ملاقات؛ سرحدی تجارت بڑھانے، لاجسٹکس اور کسٹمز طریقہ کار میں ہم آہنگی پر اتفاق
- آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ: پاکستان نے امریکا کو 0-3 سے شکست دے دی
- پیریز ہلٹن کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش، پولیس نے بروقت ریسکیو کرلیا
- ترسیلاتِ زر کے لیے ایک نئی اسکیم جلد متعارف کرائی جائے گی، گورنر اسٹیٹ بینک
- پاکستان اور آسٹریلیا کا تعلیم، ٹیکنالوجی، سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق