بیجنگ: چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے امریکہ کے فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن اور امریکہ کے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے چین کے خلاف حالیہ اقدامات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ چینی اور امریکی سربراہان مملکت کی بوسان ملاقات کے بعد امریکہ کے فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن نے ،چین کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا ہوا ہے۔ترجمان نے کہا کہ 30 جولائی کو چین اور امریکہ کے اقتصادی و تجارتی امور کے سربراہان کے درمیان ویڈیو گفتگو کے بعد، 31 جولائی کو امریکہ نے 40 سے زائد چینی اداروں کو نام نہاد “ویغور جبری مشقت کی روک تھام کے قانون” کی فہرست میں شامل کر دیا۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے صدور کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے کی سنگین خلاف ورزی ہے اور چین کے جائز مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ انہی اقدامات کے جواب میں چین نے چند ضروری اقدامات کیے ہیں، جن میں ڈرونز اور ان کے اہم پرزوں اور ٹیکنالوجی کی امریکہ کو برآمد پر کنٹرول مزید سخت کرنا، چین کے لازمی مصنوعات کی تصدیق کے لئے نامزد اداروں کی جانب سے امریکی تصدیقی اداروں کے ذریعےکیے گئے فیکٹری فالو اپ معائنہ کی معطلی ، امریکی کمپلائنس ٹیسٹنگ کمپنی کو جوابی اقدامات کی فہرست میں شامل کرنا، درآمد شدہ پرنٹرز، فوٹو کاپی مشینوں اور دفتری آلات کے حوالے سے قومی سلامتی کی بنیاد پر تجارتی تحقیقات شروع کرنا، اور 6 امریکی اداروں کا جوابی اقدامات کی فہرست میں شمار ، شامل ہیں۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے یہ جوابی اقدامات مجموعی طور پر محتاط ہیں۔ چین کا امریکہ سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اقدامات فوری طور پر واپس لے، بصورتِ دیگر اگر امریکہ چین کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرتا ہے تو چین بھی مزیدجوابی اقدامات کرے گا۔
Trending
- ڈوپنگ ایشو، قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلف مل گیا
- رجب بٹ کی بیٹے کی پہلی سالگرہ میں شرکت: سونے سے لے کر گاڑی تک، کیا کچھ دے ڈالا؟
- چین کی ٹیم نے ناگویا ایشین گیمز میں پہلا میڈل جیت لیا
- چین میں جنوری سے اگست تک مسافروں کے بذریعہ ریلوے کل 3.32 ارب ٹرپس ہوئے
- چین اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت تجارت
- چین، 13ویں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح
- نئے صوبوں کے کچھ مخالفین پاکستان کو نہیں مانتے، باقی مفاد پرست ہیں، مصطفی کمال
- شاداب خان کی مبینہ جانب دارانہ سلیکشن پر دو سابق کرکٹر آمنے سامنے، الزامات کی بوچھاڑ
- پی آئی اے کے اسٹاف کا نیا یونیفارم کیسا ہو گا؟ معروف ڈیزائنرز نے اپنے آئیڈیاز پیش کر دیے
- کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکہ کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے،افغان طالبان کا دوہرا معیار بے نقاب
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔