فرانس کے سابق وزیر اعظم جین پیئر رافارن نے چند روز قبل چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ چین فرانس تعلقات کے مستقبل کے امکانات کے لیے بنیادی تشویش عالمی امن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دنیا میں کوئی ایسا ملک ہے جو واقعی امن کی پرواہ کرتا ہے تو وہ چین ہے کیونکہ چین نے کبھی بیرونی ممالک کے خلاف جنگ نہیں لڑی اورچین صرف اس وقت لڑتا ہے جب اس پر حملہ کیا جاتا ہے۔
سابق فرانسیسی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگرچہ چین اور فرانس کے ترقیاتی ماڈلز مختلف ہیں ، لیکن دونوں خود مختار ممالک ہیں اور اپنی اپنی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔
انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک دنیا میں پائے جانے والی تنوع کا احترام کرتے ہیں اور اختلافات کو پش پشت ڈال کر مشترکہ مقصد کے حصول کی کوشش کرتے ہوئے مشترکہ ترقی کے منتظر ہیں۔رافارن نے کہا کہ 60 سال قبل چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے باقاعدگی سے اعلیٰ سطی رابطے جاری رکھے ہیں۔ سربراہان مملکت کے درمیان بھرپور تبادلے اور تعاون یقینی طور پر چین فرانس تعلقات اور چین یورپی یونین تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی میں نئی تحریک پیدا کرے گا اور عالمی امن اور ترقی کے فروغ میں نئے مواقع لائے گا ۔
سابق فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا کہ چین کی معیشت چینی عوام اور دنیا کی ترقی کے لئے انتہا ئی اہم ہے۔ چین عالمی اقتصادی ترقی کے انجنوں میں سے ایک ہے، اور ہمیں جدت طرازی میں چینی عوام کی اہلیت اور دانشمندی سے توقعات ہیں۔
جین پیئر رافارن نے 2002 سے 2005 تک فرانس کے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں اور فرانس -چین اور یورپ اور چین کے مابین دوستانہ تبادلوں اور تعاون کے فروغ میں حصہ لیا ہے۔ 2019 میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ، رافارن کو چین کی جانب سے “آرڈر آف فرینڈشپ” کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔
Trending
- سعودی فالکن وژن گروپ کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
- اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ میں رابطہ، بحیرہ احمر اور باب المندب سے متعلق گفتگو
- The ICC has announced 12 venues for the 2027 World Cup.
- محمد احمد اور فہد شیخ تنازع: فیصل قریشی کے یوٹرن پر سوشل میڈیا صارفین ناراض
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں کم ہوگئیں
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
- شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
- ایک سانس میں پانی کے اندر 86 پش اپس، یوگا ٹیچر نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
- ڈرائیور کے گھر سے 28 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد
- ایران کاامریکا کے 3 ایف 35 طیارے تباہ کرنےکا دعویٰ