راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلے پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ وفاق میں تحریک عدم اعتماد کے لیے آپ کی پارٹی قیادت نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے، جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں۔ یہ ایک ہی ہیں۔ یہ دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔ تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلے پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی ۔ تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی سے تب بات کروں جب میں نے اقتدار میں آنا ہو۔
Trending
- جولائی کے مقابلے میں اگست میں ایل این جی قیمت میں کمی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری
- شینزو-23 کے خلابازوں نے کامیابی سے خلائی کیبن سے باہر سرگرمیاں مکمل کرلیں
- اپیک 2026 کے سینئر عہدیداروں کا تیسرا اجلاس اختتام پذیر
- چائنا انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2026کا افتتاح
- کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 373 پوائنٹس کا اضافہ
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ، چین کے گیرونگ علاقے میں 5 افراد ہلاک، 558 لاپتہ
- چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 24واں اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر
- غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف چین کا موقف واضح ہے، چینی وزارتِ خارجہ
- کامریڈ چھن وؤ کی آخری رسومات بیجنگ کے باباؤشان انقلابی قبرستان میں ادا،چینی صدر سمیت رہنماؤں کی جانب سے تعزیت
- چین اور کرغزستان کے تعلقات نے مختلف چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کیا ہے، چینی صدر