لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغواء کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آمنہ نامی خاتون نے خلیل الرحمان قمر کو فون کرکے اپنے گھر بلایا تھا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہیں اور جب وہ خاتون کے گھر پہنچے تومسلح افراد نے واردات کی اور اُنہیں اغواء کرلیا۔
خلیل الرحمان قمر نے اغوا کاروں کو بھاری رقم دی جس کے بعد اُنہیں چھوڑ دیا گیا، بعدازاں سندر پولیس نے واقعے کا مقدمہ خلیل الرحمان کے بیان پر درج کرلیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرتے رہے اور اُنہیں مختلف جگہوں پر گھوماتے رہے۔
خلیل الرحمان نے کہا کہ ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے رشتے داروں سے پیسے منگوانے کا کہا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خلیل الرحمان قمر سے موبائل، گھڑی، نقدی چھینی اور اے ٹی ایم کارڈ سے اڑھائی لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کیے۔
ڈرامہ نگار کا ایف آئی آر میں مزید کہنا تھا کہ ملزمان آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
Trending
- سلمان علی آغا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- خام تیل کی قیمت 107 ڈالرز سے تجاوز کر گئی
- وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حوثی باغیوں کے حملوں پر اظہار مذمت
- پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید گر گئی، ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر پر آگئی
- کراچی پورٹ کی تاریخی کارکردگی، خلیجی تنازع نے نئے تجارتی مواقع پیدا کر دیے
- وزیراعظم کی پیٹرول اسکیم سے ہماری جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حافظ نعیم
- پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا
- رواں مالی سال کا دوسرا مانیٹری پالیسی اجلاس آج ہوگا
- ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کے قیام کے لیے سڑکوں پر آنے کا اعلان
- جیولین تھرو: پاکستان کے ارشد ندیم میڈل جیتنے میں ناکام، سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا کی پہلی پوزیشن