اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں ملکی وسائل کو لوٹا گیا، اب چند ماہ یا ایک سال میں ریکوری ممکن نہیں۔ اگر کسی کا خیال ہے کہ دوبارہ الیکشن ہوں گے تو اس طرح کے حالات نظر نہیں آرہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک آہستہ آہستہ بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے، اس میں تو کوئی شک نہیں کہ بجٹ کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت جو اقدامات اٹھا رہی ہے اس سے آنے والے مہینوں میں معیشت میں بہتری نظر آئے گی۔
خواجہ آصف نے کہاکہ تحریک انصاف دہشتگردوں اور طالبان کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہے، ان کی جانب سے فوج کی قیادت پر حملے کرنے کی ہرقسم کی کوشش کی جارہی ہے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ بھوک ہڑتال کرنے والوں نے ڈراما لگا رکھا ہے، صبح پراٹھے کھا کر آجاتے ہیں، اور شام کو چلے جاتے ہیں، یہ نوسربازوں کا ٹولہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ ہر کوئی اپنے ذاتی مفاد اور مقاصد کی جنگ لڑرہا ہے۔ کچھ لوگ نئے نئے لیڈر بنے ہیں اور اپنی لیڈری کو سامنے لارہے ہیں۔
وزیر دفاع نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ کبھی امریکا کو گالی دیتے ہیں تو کبھی ان کے ترلے کرتے ہیں، یہ ایک سازش ہے کہ ملک کو مستحکم نہ ہونے دیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ دشمن ملک بھارت کو ہمارے خلاف کچھ کرنے کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ ہمارے اندر ہی ایسے لوگ موجود ہیں۔
خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ بنوں میں جو کچھ ہوا، کیا ایسا کرنے لیے لوگ انڈیا سے آئے تھے؟ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور ملک کا معاشی استحکام بہت سوں کو کھٹکھتا ہے۔
Trending
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
- 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- چین نے ہمیشہ چین-بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، چینی صدر
- اس وقت مختلف خطرات اور چیلنجز یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں، چینی صدر