بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ امریکہ فلپائن کو اس کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے ترجمان لین جیان نے کہا کہ چین نے امریکہ اور فلپائن کے درمیان فوجی تعاون پر بارہا اپنا موقف واضح کیا ہے۔ امریکہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے میں شامل فریق نہیں ہے اور اسے چین اور فلپائن کے درمیان سمندری معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔ فلپائن کو اس بات سے بھی بخوبی آگاہ ہونا چاہیے کہ بحیرہ جنوبی چین میں محاذ آرائی کے لیے بیرونی ممالک کا ساتھ دینا صرف علاقائی استحکام کو نقصان پہنچائے گا اور کشیدگی میں اضافہ کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ بلاکس کے درمیان سیاسی اور فوجی محاذ آرائی پر اکسانے کا کوئی بھی عمل غیر مقبول ہے اور ضرور ناکام ہو گا ۔ ہم متعلقہ ممالک کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی سلامتی اور ترقی اور علاقائی امن و استحکام کا تحفظ کریں اور یہ واحد درست راستہ ہے کہ اچھی ہمسائیگی اور دوستی کو برقرار رکھا جائے ، بات چیت اور مشاورت کی جانب واپس آیا جائے اور اسٹریٹجک خودمختاری کی پاسداری کی جائے ۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ