اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے سوڈان کی صورتحال پر ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا کہ سوڈان غیر معمولی فوڈ سیکیورٹی بحران کا شکار ہے اور اسے ملکی تاریخ کے بدترین قحط کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفکیشن کے مطابق سوڈان میں 25.6 ملین افراد اس وقت “شدید غذائی عدم تحفظ” یا اس سے بھی بدتر حالت میں ہیں، ان میں سے 755000افراد کو بدترین مرحلے یعنیٰ ، “سنگین غذائی عدم تحفظ” کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست تا ستمبر میں سوڈان کے کچھ حصوں میں سیلاب کا خدشہ ہے، جس سے فصلوں کی پیداوار متاثر ہوگی اور مقامی خوراک کے بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل چھیو ڈونگیو نے اپنی رپورٹ میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بڑے بحران کو روکنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان میں مسلح تنازع کے تمام فریقوں کی جانب سے فوری طور پر جنگ کا خاتمہ ایک اہم پہلا قدم ہے۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن