سیمن جزائر:کولن منرو کی 26 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت نیو یارک اسٹرائیکرز نے بوکا ریٹن ٹریل بلیزرز کو 12 رنز سے شکست دیکر میکس 60 کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کرلی۔ منرو نے تین چوکے اور چھ چوکے لگا کر نیو یارک اسٹرائیکرز فتح سے ہمکنار کیا۔ منرو کے علاوہ کارلوس بریتھ ویٹ نے 14 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ اینجلو پریرا، تھیسارا پریرا اور اسورو ادانا جیسے کھلاڑی ناکام رہے جس کی وجہ سے نیویارک اسٹرائیکرز کو اسکور کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اینجلو پریرا کے آؤٹ ہونے کے بعد منرو اور بریتھویٹ نے دوسری وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت قائم کرکے مجموعی اسکور کی بنیاد رکھی۔ اس کے بعد نیو یارک اسٹرائیکرز نے وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں لیکن پھر بھی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔بوکا ریٹن ٹیل بلیزرز ہدف کےتعاقب میں تیزی سے وکٹیں گنواتی رہی ۔ بوکا ریٹن ٹریل بلیزرز کی جانب سے بیو ویبسٹر ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے 20 گیندوں پر 4 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ ویبسٹر، جونٹی جینر (23)، جیک ووڈ (15) اور میک گریفن (10) ڈبل ڈیجٹ اسکور تک پہنچے۔ نیو یارک اسٹرائیکرز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پانچ میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کیریبین ٹائیگرز 6 فتوحات میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، اس کے بعد گرینڈ سیمن جیگوارز ہیں۔نیو یارک اسٹرائیکرز کا اگلا مقابلہ گرینڈ سیمن جیگوارز سے ہوگا۔
Trending
- سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
- محمود اچکزئی کی اختر مینگل سے ملاقات، ملکی و بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر مشاورت
- چین کی الیکٹرک گاڑیاں: ملک سے عالمی منڈی تک
- کولمبو میں پاکستانی کک باکسرز کا شاندار کارنامہ، دونوں ٹائٹل اپنے نام کر لیے
- جنگ ستمبر کا 13واں روز؛ پاک فوج کی پیش قدمی جاری، بھارت کو بھاری جانی و عسکری نقصان
- مائیک ہیسن مستقل ٹیسٹ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے کو تیار
- جماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لی
- مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر امام الحق کیخلاف ابتدائی رپورٹ تیار
- کراچی؛ اے ٹی ایم میں شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
- سلمان علی آغا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا