بیجنگ:چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر نے 29 تاریخ کو چین کے انٹرنیٹ نیٹ ورک کی ترقی پر54 ویں شماریاتی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق جون 2024 تک چین میں تقریبا 1.1 ارب انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں اور انٹرنیٹ تک رسائی کی شرح 78.0 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ سال کی پہلی ششماہی میں ، چین کی انٹرنیٹ صنعت نے ترقی کی اچھی رفتار برقرار رکھی۔
رپورٹ کے مطابق سال کی پہلی ششماہی میں انٹرنیٹ کے بنیادی وسائل جیسے ڈومین نام اور آئی پی ایڈریس کو مسلسل فروغ دیا گیا جس سے انٹرنیٹ انڈسٹری کے آپریشن اور بھرپور ترقی کے لیے ٹھوس مدد فراہم کی گئی۔ مفاد عامہ میں ڈیجیٹل خدمات کو وسیع پیمانے پر انجام دیا گیا ہے ، جس نے انٹرنیٹ صارفین کے پیمانے کی ترقی کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے۔ سال کی پہلی ششماہی میں، ٹریڈ ان کھپت اور آن لائن سروس کھپت ، کھپت کی نمایاں خوبیاں بن گئی ہیں۔ سال کی پہلی ششماہی میں ادائیگی کی سہولت کے لئے متعدد اقدامات کے تفصیلی نفاذ کے ساتھ ، موبائل ادائیگی کی سہولت میں بہتری آتی رہی۔ اس کے علاوہ اعلیٰ معیار کے مواد کی بڑھتی ہوئی مانگ اور صنعت کے ماحول کی مسلسل اصلاح کے ساتھ، آن لائن ویڈیو انڈسٹری ایک بھرپور ترقی کی رفتار دکھا رہی ہے۔
Trending
- مکران ڈویژن؛ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام
- ایشین گیمز کیلیے 165 ارکان کو این او سی جاری
- مشہور بھارتی پنجابی گلوکار پر فائرنگ کی خبریں، والد نے اہم وضاحت کردی
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا
- لاہور: بلیک کاربن آلودگی میں فوسل فیول کا کردار دوگنا سے بھی زائد
- بھارت اور جاپان کے تاریخی ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹس فروخت
- فاطمہ ثناء شیخ نے صنفی تعصب پر آواز اٹھادی، خواتین کو خود جدوجہد کرنا ہوگی
- 7 ارب ڈالر توسیعی فنڈ فیسلٹی پروگرام؛ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- ڈنمارک کے ویزے کا جھانسہ؛ لاکھوں روپے لوٹنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
- امام الحق اور محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے نا اہل قرار