ایلون مسک پر سابقہ اہلیہ جسٹن ولسن کے سنگین الزامات
نیویارک (پی این پی)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک پر ان کی سابقہ اہلیہ جسٹن ولسن نے نئے اور سنگین الزامات عائد کر دیے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جسٹن ولسن نے یہ انکشافات ایلون مسک کی زندگی پر بنائی گئی نئی دستاویزی فلم مسک میں کیے ہیں، جس کی ہدایت کار معروف فلم ساز ایلکس گبنی ہیں۔ اس دستاویزی فلم میں جسٹن ولسن نے دعوی کیا کہ ایلون مسک مجھے اکثر کمتر اور غیر اہم محسوس کرواتے تھے اور مسلسل میری خامیوں کی نشاندہی کرتے رہتے تھے۔جسٹن ولسن نے بتایا ہے کہ ایلون مسک مجھ سے ایک ملازم کی طرح بات کرتے تھے۔
انہوں نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 2000 میں شادی کے دوران پہلی ڈانس پرفارمنس کے موقع پر ایلون مسک نے مجھ سے کہا تھا کہ اس رشتے میں اصل اختیار میرے پاس ہے۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.