بیجنگ: 6 ستمبر کی صبح آٹھویں چین افریقہ انٹرپرینیورز کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔
چین اور افریقہ کے سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین اور افریقہ کی کاروباری برادری نے مواصلات اور تعاون کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ چین افریقہ انٹرپرینیورز کانفرنس چین افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت چین اور افریقہ کی کاروباری برادری کے لئے اعلی سطح کی اقتصادی اور تجارتی تقریب ہے۔ 2003 میں اپنے قیام کے بعد سے ، یہ کانفرنس ہر تین سال بعد چین اور افریقی ممالک میں باری باری منعقد ہوتی ہے ۔
چینی اور افریقی رہنماؤں نے کانفرنس میں تقاریر کیں،اور چین اور افریقہ کے درمیان دوستی کو بڑھانے ، تعاون کو مضبوط کرنے اور دونوں فریقوں کے کاروباری اداروں کے مابین عملی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کی وضاحت کی ۔ کانفرنس میں چینی کاروباری اداروں کے 380 سے زائد نمائند گان اور افریقہ کی طرف سے سینیگال، جنوبی افریقہ اور کینیا سمیت 48 افریقی ممالک کے 400 سے زیادہ نمائندے شریک ہوئے ۔
Trending
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
- ایران میں گرلز اسکول پر امریکی حملہ اے آئی کی مس انفارمیشن کا شاخسانہ تھا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف
- چینی صدر کا امریکہ اور ایران پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کے لئے زور
- چینی صدر کیلئے ریڈ کارپٹ صاف کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کی ویڈیو وائرل
- چینی صدر کی ایک لاکھ امریکی نوجوانوں کو چین آنے کی دعوت
- آئی سی سی کا انٹرنیشنل کرکٹ شیڈول میں بڑی تبدیلی پر غور
- چینی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے
- جب تاریخ سے مصافحہ ہوا– چوہدری ظہور الٰہی شہید سے ملاقات کا لمحہ۔
- ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر 100 انڈیکس گرگیا
- ابھیشیک شرما نے ناپسندیدہ ریکارڈ میں شاداب خان اور راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا