اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں ۔چودھری شجاعت حسین نے جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو سوچنا چاہیے کہ جب سے نئی پارلیمنٹ وجود میں آئی ہے ارکان پارلیمنٹ نے کتنی مرتبہ قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کے لئے پارلیمان میں بات کی ہے اور قومی یکجہتی کے لئے کیا کردار ادا کیا ہے ، حالات کا تقاضا ہے کہ مل جل کر پاکستان کو آگے بڑھایا جائے ایسا ماحول بنایا جائے کہ ملک مین آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہیئے اور ون پوائنٹ ایجنڈا قومی اتفاق رائے ہونا چاہیئے اور تمام سیاستدان مل کر اس پر اپنا کردارادا کریں ، اس موقع پر سابق صدر اور چیئرمین سینٹ وسیم سجادنے کہا کہ سیاست دشمنی کی بجائے سیاست کے انداز میں بڑھانا چاہیئے ،سیاست میں دشمنی کے تاثر کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے ۔
Trending
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
- ایران میں گرلز اسکول پر امریکی حملہ اے آئی کی مس انفارمیشن کا شاخسانہ تھا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف
- چینی صدر کا امریکہ اور ایران پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کے لئے زور
- چینی صدر کیلئے ریڈ کارپٹ صاف کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کی ویڈیو وائرل
- چینی صدر کی ایک لاکھ امریکی نوجوانوں کو چین آنے کی دعوت
- آئی سی سی کا انٹرنیشنل کرکٹ شیڈول میں بڑی تبدیلی پر غور
- چینی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے
- جب تاریخ سے مصافحہ ہوا– چوہدری ظہور الٰہی شہید سے ملاقات کا لمحہ۔
- ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر 100 انڈیکس گرگیا
- ابھیشیک شرما نے ناپسندیدہ ریکارڈ میں شاداب خان اور راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا