ہرارے : نیو یارک اسٹرائیکرز ان چند بین الاقوامی فرنچائزز میں سے ایک ہے جس نے تقریبا ہر براعظم میں اپنا کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کو تفریح کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ زیم افرو ٹی 10 لیگ میں ٹیم اب نیویارک لاگوس اسٹرائیکرز کے نام سے ایک نیا باب شروع کرنے جارہی ہے۔ فرنچائز کی شرکت اسٹریٹجک ترقی اور توسیع کے ایک نئے مرحلے میں پہلا قدم ہے جس کا مقصد ابھرتے اور مختلف نوعیت کے کرکٹ ماحول میں مقابلہ کرنا ہے۔زیم افرو ٹی 10 میں ڈیبیو کرنے والی نیو یارک لاگوس اسٹرائیکرز نے متعدد کھلاڑیوں سے معاہدے کیے ہیں جن میں آصف علی، تھیسارا پریرا، بنورا فرنینڈو، بلیسنگ مزرابانی، نجیب اللہ زدران، اکھلیش بوڈوگم اور اوشین تھامس شامل ہیں۔آصف علی کی دھواں دھار بیٹنگ میں گہرائی اور لچک موجود ہے ۔ تھیسارا پریرا اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کے ساتھ بلے اور گیند دونوں کے ساتھ انمول تجربہ رکھتے ہیں اور کھیل کا پانسہ کسی بھی وقت پلٹ سکتے ہیں۔ بلیسنگ مزرابانی کی رفتار اور باؤنس اہم فوائد دیں گے بنورا فرنینڈو کی لچک ،اوشین تھامس کی رفتار، اکھلیش بوڈوگم کی تکنیک اور نجیب اللہ زدران کی طاقتور ہٹنگ ایک زبردست امتزاج ہے۔
Trending
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی
- نیہا ککڑ کا سنیدھی چوہان کو جواب، ریئلٹی شوز فیک کہنے پر کیا کہا؟
- آٹو پالیسی، نئی انرجی گاڑیوں پر بڑے ٹیکس ریلیف کی منظوری
- کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بہیوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی