گڈز فارورڈنگ ایسوسی ایشن راولپنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
خط میں الزام لگایا گیا کہ دیگر شہروں سے آئی گاڑیوں کو پنجاب اور اسلام آباد پولیس پکڑ رہی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ کنٹینرز میں ہزاروں ٹن ضروری اشیا، انڈسٹریل مٹیریل اور میڈیسن ہے، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ روا رکھے گئے اس ظلم کا نوٹس لیا جائے۔
گڈز فارورڈنگ ایسوسی ایشن کے خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو کروڑوں روپے مالی نقصان کا سامنا ہے۔
گڈز فارورڈنگ ایسوسی ایشن نے خط کی کاپی وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد کو بھی ارسال کردی۔
پی این پی