بیجنگ:27 ستمبر کو ، چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے “بیجنگ سے پیرس تک – چین -فرانس ثقافتی تبادلہ” سیریز کی ایوارڈز تقریب شنگھائی میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی اور متعلقہ فنکاروں کو ایوارڈز سے نوازا۔
یاد رہے کہ اس سال 6 مئی کو ، فرانس کی قومی اولمپک اور کھیلوں کی کمیٹی ، چائنا میڈیا گروپ ، فرانس پروفیشنل فٹ بال فیڈریشن اور فرانس کے متعدد آرٹ انسٹی ٹیوٹس کے اشتراک سے “بیجنگ سے پیرس تک – چین فرانس آرٹسٹ اولمپک ٹور” کی چینی آرٹ نمائش کا پیرس میں شاندار افتتاح کیا گیا جس میں 100 سے زیادہ چینی معاصر فنکاروں کے 200 سے زیادہ فن پاروں کی نمائش کی گئی۔ 19 مئی کو ، شنگھائی میں “بیجنگ سے پیرس تک چینی فنکاروں کا اولمپک ٹور” نامی آرٹ نمائش کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی ۔
Trending
- پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود انتقال کرگئے
- شاہ رخ خان اسکول کے دنوں میں کس چیز میں کمزور تھے؟ قریبی دوست نے دلچسپ راز بتادیا
- برطانوی ادارے کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- حکومت کا نئے صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی، سینیٹ میں بحث کرانے کا اعلان
- انٹرنیشنل ٹی 20 ورلڈ لیگ کے پانچویں سیزن کا افتتاح، تقریب میں شعیب اختر اور بریٹ لی کی شرکت
- سلیم خان کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ہیلن نے مداحوں کے ساتھ بڑی خبر شیئر کردی
- حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم
- احتجاج توڑ پھوڑ کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان اسمبلی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- لامین یامال نے کم عمر ترین کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا
- ڈوین جانسن نے 22 کلو وزن کیسے اور کیوں کم کیا؟ اداکار نے راز بتا دیا