اسلام آباد:حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے کہا کہ اگر کوئی صحیح کام نہ کرے تو ہم سے یہ توقع نہ کریں کہ خاموش بیٹھیں گے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں آپ سب کاموں میں کیوں چلے جاتے ہیں، آرمی چیف نے کہا جن کے جو کام ہیں وہ صحیح طریقے سے کریں تو ہمیں ان کے کام کرنے کا شوق نہیں۔
عارف حبیب نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ ملک اور عوام کے مفاد میں یقینی بنائیں گے چیزیں درست چلیں، آرمی چیف نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں بہت جلد کم ہونا شروع ہوں گی۔
معروف بزنس مین کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کہا کہ چین، سعودی عرب اور یو اے ای ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے لیے دوست ممالک ساتھ کھڑے ہوئے، آئی ایم ایف پروگرام کے لیے پاکستان کے برادر ممالک نے بہت مدد کی ہے۔
عارف حبیب نے بتایا کہ آرمی چیف سے بزنس کمیونٹی کی گزشتہ ملاقات 3 ستمبر 2023 میں ہوئی تھی، آرمی چیف سے بزنس کمیونٹی کی ملاقات دوبارہ ایک سال بعد ہوئی ہے۔
آرمی چیف نے بتایا کہ گزشتہ میٹنگ میں کیے گئے وعدے پورے کیے، آرمی چیف نے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ رہنےکے لیے بناہے۔
عارف حبیب نے بتایا کہ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امیر ملک ہے ضرورت ہے کہ ہم محنت کریں، آرمی چیف نے بزنس کمیونٹی کو کہا کہ معیشت ہماری اولین ترجیح ہے۔
حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نےبزنس کمیونٹی کو کہا کہ قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
Trending
- نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی
- ایران نے امریکا سے جنگ کے خاتمے کیلئے نئی شرائط پیش کر دیں
- دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
- پی ایس ایکس میں ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 268 پوائنٹس کا اضافہ
- ایشین گیمز 2026: پاکستان ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی
- بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں
- جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ حافظ نعیم کی قیادت میں اسلام آباد کیلئے روانہ
- دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کی غفلت سامنے آ گئی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو تاحال کٹس نہ مل سکیں
- کراچی؛ گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 9 سالہ بچی زخمی