نیویارک:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
قونصلیٹ جنرل پاکستان کی جانب سے نیویارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔
پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو جنرل اسمبلی سے خطاب پر زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ شاندار انداز سے پیش کیا اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا پیغام دے کر قوم کی ترجمانی کی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کیساتھ ملاقات میرے لیے باعث مسرت ہے، یہ تقریب صرف ایک اجتماع نہیں بلکہ پاکستانی قوم کی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، آپ سب کی پاکستان سے محبت کا اظہار دیکھ کر خوشی ہوئی، اوورسیز پاکستانیز نے ہمیشہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیزنے ثابت کیا پاکستانی قوم ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ملکی معاشی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا گراں قدر کردار ہے، پاکستانی کمیونٹی کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
Trending
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
- چین نے امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کی مخالفت کر دی
- قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- چین نیپال کو آفت زدہ علاقوں میں بچاؤ کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرے گا، چینی وزارت خارجہ
- چین اور امریکہ اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ